کاکازئی (لوئی ماموند) کے قریبی خاندان کے بارے میں بتائیں اور کاکازئی (لوئی ماموند) کا کیا مطلب ہے؟

ترکانی/ترکلانی /ترکانڑی ، کاکازئی پشتونوں کے دادا ، کے چار بیٹے تھے : ماموند، سالارزئی، ایسو زئی اور اسماعیل زئی۔ ماموند(محمود)، کاکازئی پشتونوں کے والد ِ امجد ، کے دو بیٹے تھے۔ بڑے کی اولاد کو “کاکازئی” اور چھوٹے کی اولاد کو ” ووڑ ” یا “ووڑزئی ” کہا جاتا ہے۔ “کاکا”، پشتو میں بڑے کے لیے استعمال ہوتا ہے۔ اور “زئی” کا مطلب نسل یا اولاد ہے، یعنی “کاکازئی” کا مطلب بڑے کی نسل یا اولاد ہے۔ اسی مُناسبت سے ان کو لوئی ماموند یعنی بڑا ماموند بھی کہا جاتا ہے۔ “ووڑ ” پشتو میں چھوٹے کے لیے استعمال ہوتا ہے، یعنی ” ووڑزئی ” کا مطلب چھوٹے کی نسل یا اولاد ہے۔ اسی مُناسبت سے ان کو ووڑ/واڑہ ماموند یعنی چھوٹا ماموند بھی کہا جاتا ہے۔ کاکازئی (لوئی ماموند) پشتونوں کی بُنیادی خیلوں (ذیلی قبیلوں ) کے نام درج ذیل ہیں: محسود خیل، خلوزئی، محمود خیل، دولت خیل، عمرخیل، مغدود خیل، یوسف خیل