کاکازئی (لوئی ماموند) پشتونوں کی بُنیادی شناخت اور پہچان کیا ہے؟

کاکازئی (ککےزئی، ککازئی ، کاکازئی محض ُ مُختلف ہجے ہیں ایک ہی قبیلہ کے نام کے۔ جیسے ترکانی، ترکانٹری، ترکلانی یاآفریدی، اپریدی، افریدی وغیرہ )،جو کہ لوئی ماموند کے نام سے بھی جانے جاتے ہیں، ماموند ( جن کا اصل نام محمود تھا مگر “ماموند” کےنام سے جانے جاتے تھے۔ ان کا مزارِاقدس آج بھی، موضع داگ، تحصیل ماموند، باجوڑ، میں موجودہے۔) کے دو بیٹوں میں سے بڑے بیٹے کی نسل یا اولاد کو کہا جاتا ہے، جو کہ بُنیادی اور نسلی طور پر ترکانی /ترکلانی پشتونوں ، جو کہ خود سڑبن کی اولاد تھے،کی اولاد میں سےہیں۔

ترکانی/ترکلانی پشتون زیادہ تر باجوڑ میں مقیم ہیں مگر اصل میں ان کا تعلّق افغانستان کے صوبہ لغمان سے تھا ۔

کاکازئی پشتون ، جو کہ بُنیادی اور نسلی طور پر ماموند کی اولاد اور ترکانی /ترکلانی پشتون ہیں، نے نہ صرف اپنی پہچان بنائی ہے اور اس قدر پھیل چکے ہیں کہ ان کوان کے اثر و رسُوخ کی وجہ سے ایک بڑے قبیلےکے طور پر تسلیم کیا جاتاہے۔