!خیبر پختونخواہ سے باہر رہنے والے بھائیوں اور بہنوں کی راہنمائی کے لیے
کاکازئی (لوئی ماموند)” ایک قبیلہ ہے، کوئی ذات نہیں ہے۔”
کاکازئی (لوئی ماموند) بُنیادی اور نسلی طور پر ترکلانی کی اولاد اور سڑبنی پشتون ہیں۔ چُونکہ پشتون بُنیادی طور پر قبائلی ہیں، اس لیے ان میں ٹبّر، قومیں، قبیلے اور خیلیں تو ہیں، لیکن ذاتیں پاتیں وغیرہ نہیں ہیں۔ لٰہذا “کاکازئی” کوئی ذات نہیں ہے، بلکہ ایک قبیلہ ہے۔
کاکازئی (لوئی ماموند) “ملک”، “شیخ’، “آغا”، “پاشا”، “میر”، “سردار” یا صرف”زئی” وغیرہ ہرگز ہرگز نہیں ہیں۔ اگر آپ کا تعلّق فی الحقیقت کاکازئی قبیلہ سے ہے، تو اس فرق کو، بحیثیت ایک کاکازئی پشتون کے، ہمیشہ یاد رکھیں اور “ملک”، “شیخ”، “آغا”، “پاشا”، “میر”، “سردار” یا صرف “زئی” وغیرہ کو اپنے نام کے ساتھ استعمال کرنے سے خود بھی اجتناب کریں اور اپنے اہل وعیّال کو بھی منع کریں۔