!خیبر پختونخواہ سے باہر رہنے والے بھائیوں اور بہنوں کی راہنمائی کے لیے
کاکازئی “پاشا” نہیں ہیں اور نہ ہی “کاکازئی پاشا” ایک علیحدہ قوم یا کاکازئی کی ایک شاخ ہے۔
پاشا: یہ لفظ تُرکی اور فارسی زبان کے علاوہ اب پشتو اور اُردو میں بھی استعمال ہوتا ہے۔ اس کے معنی حاکم، عامل، گورنر، نواب، سردار، لارڈ کے ہیں اور یہ تُرکی سرداروں کا خطاب و لقب بھی تھا۔
اس کا پختونوں یا کاکازئی پشتونوں کے ساتھ یا ان کی تاریخ کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ہے۔
اس لیے، ازراہِ مہربانی! “پاشا” کو اپنے نام کے ساتھ استعمال کرنے سے خود بھی اجتناب کریں اور اپنے اہل و عیال کو بھی منع کریں۔