!خیبر پختونخواہ سے باہر رہنے والے بھائیوں اور بہنوں کی راہنمائی کے لیے
اگر آپ فی الحقیقت کاکازئی ہیں، تو آپ کےلیے اپنے نام کے ساتھ، مکّمل “کاکازئی” استعمال کرنا ہی مُناسب ہے۔
زَئی : یہ لفظ بُنیادی طور پر پشتو سے ہے- اس کے معنی اَولاد، نسل، خاندان، قبیلہ، ذیلی قبیلہ کے ہیں۔
لیکن صرف ‘زَئی’ کو ، مثلاً عبدالرحمٰن زئی (یعنی عبدالرحمٰن کی اولاد یا نسل) ، اپنے نام کے ساتھ استعمال کرنا، جب کہ استعمال کرنے والا خُود کو کاکازئی بھی کہتا ہو، بالکل عجیب، بے سروپا اور غیرمنطقی ہے۔
اس لیے، ازراہِ مہربانی! صرف یا خالی “زَئی” کو اپنے نام کے ساتھ استعمال کرنے سے خود بھی اجتناب کریں اور اپنے اہل و عیال کو بھی منع کریں۔